پٹرولیم ڈیلر زایسوسی ایشن نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ہڑتال سے متعلق ہنگامی اجلاس آج شام چھ بجے کراچی میں طلب کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق عبدالسمیع خان نے کہا کہ ہڑتال جاری رہےگی یا نہیں، اس کا فیصلہ اجلاس میں کیاجائےگا،حکومت اورانتظامیہ کی جانب سےکوئی مذاکرت نہیں ہوئے،کراچی میں 525 سے زائد پیٹرول پمپس ہیں،کراچی میں یومیہ35سے40لاکھ لیٹرپیٹرول،ڈیزل فروخت ہوتاہے،کراچی میں ڈیلرزکےپمپس بند،صرف کمپنی آپریٹیڈپیٹرول پمپس کھلےہیں۔