اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نےتحریک انصاف کو چھ جولائی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دےدی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نےکیس کی سماعت کی،عدالت نے این او سی جاری ہونے پرعامرمسعودمغل کی درخواست نمٹا دی،اسلام آبادضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دےدی۔
جسٹس بابر ستار نے ریماکس دئیےکہ ضلعی انتظامیہ نے آپ کو جلسے کی اجازت تو دے دی ہے، ہر بات پر جھگڑا تو نہیں کر سکتے۔
وکیل شعیب شاہین نے کہا ہمیں این او سی نہیں دیا گیا بلکہ آج ایک دن پہلےعدالت کو آگاہ کیا گیا ہے،ہمیں جلسے کی تیاری کیلئے وقت ہی نہیں دیا گیا،
اسٹیٹ کونسل نے ڈی سی کی طرف سےاین او سی جاری کرنےسےمتعلق عدالت کو آگاہ کردیا۔
جسٹس بابر ستارریماکس دئیےکہ چلیں آپ تو بڑی پارٹی ہیں کچھ گھنٹوں میں ہی لوگوں کو نکال لیں گے،آپ کیا کہتے ہیں ڈپٹی کمشنر اب لوگوں کو بھی نکال کر لائے؟۔