ورلڈکپ میں پاکستان کی ناکامی پرسلیکشن کمیٹی سے سرجری شروع ہونے کا امکان ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےصحافیوں سےغیررسمی گفتگومیں کہاسلیکشن میں غلط فیصلےہوئےذمہ داروں کااحتساب ہوگا،بابراعظم کوکپتانی سےہٹانےکافیصلہ ابھی نہیں ہوا، بابرسےخامیاں ہوئیں، جلدبازی،غصےمیں کئےجانیوالےفیصلےنقصان دہ ہوتےہیں۔
محسن نقوی نےکہا جلد پتہ چل جائےگا،سلیکشن کمیٹی میں کون رہےگا،وائٹ بال ہیڈکوچ گیری کرسٹن نےرپورٹ جمع کرادی ہے،رپورٹ میں ورلڈکپ میں ناکامی کی وجوہات بتائی گئی ہیں،کھیل کی بہتری کیلئےسابق کرکٹرز سےرابطےمیں ہوں،وہ سابق کرکٹرزنظام سنبھالیں گے جن کی روزی روٹی ٹی وی چینلز نہیں۔
سینٹرل کنٹریکٹ میں پوسٹ مارٹم ہوگا،فٹنس سےمشروط ہوگا،کھلاڑیوں کو تمام فٹنس ٹیسٹ دینا ہوں گے،بنگلادیش سیریزسے پہلےلیگ کیلئے این اوسی نہیں ملیں گے،ٹیم میں سلیکشن کیلئے انٹرنیشنل کرکٹرزکو بھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہوگی، کی میزبانی کراچی،راولپنڈی اورملتان اسٹیڈیم کریں گے۔
شان مسعود سے کرکٹ کی بہتری پر بات ہوئی،ایف آئی اے حارث رؤف سے بدتمیزی کرنے والوں کی منتظر ہے،پی سی بی میں آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے،قومی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لانا سب سے بڑا ٹارگٹ ہے،
پی سی بی نہ ٹویٹر پر چلتا ہےنہ چلے گا،میرے خلاف جتنی چاہے مہم چلائیں فرق نہیں ہڑتا،دباؤ میں آنےکی بجائے گھر جانا بہتر سمجھوں گا۔