باجوڑ میں ریمورٹ کنٹرول دھماکے میں سابق سینٹر ہدایت اللہ سمیت 3 افراد شہید ہو گئے ہیں ۔
ڈی ایس پی بخت منیر کا کہنا ہے کہ باجوڑ کے تحصیل ماموند کے علاقہ ڈمہ ڈولہ میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ کے گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ باجوڑ پولیس کا کہنا ہے کہ سابق گورنر شوکت اللہ کے بھائی صوبائی حلقہ پی کے 22 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں اپنے امیدوار کے انتخابی مہم کے لیے علاقہ ڈمہ ڈولہ گئے تھے۔ دھماکے میں ملک عرفان آف نیاگ بانڈہ اور نظر دین آف ناوگئی بھی شہید ہوگئے ہیں۔
سابق سینیٹر ہدایت اللہ خان الیکشن مہم کے بعد واپس ہیڈکوارٹر خار آرہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا۔ وہ سابق گورنر شوکت اللہ کے چھوٹے بھائی تھے اور سابق ایم این اے حاجی بسم اللہ خان کے بیٹے تھے۔ جبکہ آزاد امیدوار حلقہ پی کے 22 نجیب اللہ خان کے چچا تھے۔
ہدایت اللہ فاٹا سے سال 2012 سے 2018 اور سال 2018 سے 2024 کے درمیان آزاد حیثیت سے سینیٹر رہ چکے تھے۔ وہ سینیٹ کی سٹیندنگ کمیٹی برائے ہوا بازی کے چیئرمین رہے تھے جبکہ نیکٹا کے بھی ممبر رہ چکے تھے۔