جسٹس بابرستاراورفیملی کاڈیٹالیک کرنےاورسوشل میڈیا مہم چلانےپرتوہین عدالت کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، ایف آئی اے کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ منظر عام پر آ گئی ۔
ایف ائی اےنے10 صفحات پرمشتمل رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی ، رپورٹ کے مطابق مہم شروع کرنےوالےکچھ اکاؤنٹس کی نشاندہی کی گئی،بیشترری ٹویٹ کرنےوالےتھے،جسٹس بابر ستارکیخلاف تین ہیش ٹیگزکاسب سےزیادہ استعمال کیا گیا،کچھ اکاؤنٹس کی مزیدمعلومات منظرعام پرآئی ہیں جنہیں عدالت میں جمع کرایاجائےگا۔
رپورٹ کے مطابق جسٹس بابر ستارکیخلاف پہلا ہیش ٹیگ 22 اپریل 2024 کو شروع کیا گیا،ٹویٹرپر39اکاؤنٹس استعمال ہوئےجن میں سے29اکاؤنٹس کی شناخت جعلی تھی،چہرےکی شناخت والے10اکاؤنٹس کی تفصیلات کیلئےنادراکو بھیجا ہے، 4اکاؤنٹس کی نادرا نے تفصیلات فراہم کردی ہیں۔
دوسراہیش ٹیگ چلانےوالوں میں 155میں سے 124 اکاؤنٹس کی کوئی شناخت موجود نہیں،بنیادی صارفین کی تفصیلات فراہم کرنےکیلئےویب سائٹ ایکس کو درخواست کی ہے،سعیداختر،اسماعیل قاسم،خواجہ یاسین،فہمیدہ یوسفزئی،احسان اللہ سب سے زیادہ ٹرینڈ چلائے،6ایکس صارفین کو نوٹسز بھیجے گئے۔
اسماعیل قاسم اورفیضان رفیع نےجواب جمع کرادیا،دیگر4میں سے کوئی بھی پیش نہ ہوا،فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب پر 45 اکاؤنٹس سے ہیش ٹیگ چلائے گئے، 45 اکاؤنٹس میں سے 15 اکاؤنٹس کی کوئی شناخت نہیں ہو سکی، فیس بک یوٹیوب انسٹاگرام پر ہیش ٹیگ چلانے والے 18 اکاؤنٹس کی نشاندہی کرلی گئی۔