پاکستان کرکٹ بورڈ نے 12قومی کھلاڑیوں کو مختلف لیگز کھیلنے کے لئے این او سی جاری کر دیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق این او سی جاری ہونے والے کرکٹرز میں ابرار احمد، فخر زمان، حارث رؤف، محمد عامر، محمد حارث ، محمد حسنین سلمان علی آغا، شاداب خان، شرجیل خان، صہیب مقصود، اسامہ میر اور زمان خان شامل ہیں۔
کھلاڑیوں کو امریکی ٹی ٹوئنٹی لیگ، کیریبین پریمیئر لیگ، کاؤنٹی کرکٹ، لنکا پریمیئر لیگ، ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، دی ہنڈرز کیلئے این او سی جاری کیئے گئے ہیں ۔
قومی ٹیم کے کھلاڑی ابرار احمد کو 4 سے 28 جولائی تک میجر کرکٹ لیگ کھیلنے کی اجازت دی جبکہ فخر زمان کو سی پی ایل کھیلنے کی اجازت 29 اگست سے 6 اکتوبر تک دی گئی۔
حارث روف 5 سے 28 جولائی تک میجر لیگ کھیلیں گے، محمد عامر کو 4 سے 20 جولائی تک کاونٹی کرکٹ کھیلنے کی اجازت دیدی گئی ، محمد حسنین یکم سے 21 جولائی تک لنکا پریمئیر لیگ کھیلیں گے۔
سلمان علی آغا یکم سے 21 جولائی تک لنکا پریمئیر لیگ ، شاداب خان یکم سے 21 جولائی تک لنکا پریمئیر لیگ ، شرجیل خان ،صہیب مقصود 3 سے 13 جولائی تک ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ، اسامہ میر کو 23 جولائی سے 20 اگست تک دی ہنڈرڈ کھیلنے کے لئے این او سی جاری کردیا گیا۔ زمان خان 4 سے 28 جولائی تک میجر لیگ کرکٹ کھیلیں گے۔