آزاد کشمیر کے سمیت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں وقفےوقفے سے بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شدت کےساتھ ملک کےبالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔
ان شدیدہواؤں کےباعث آج سے 07 جولائی کےدوران کشمیرمیں تیزبارش ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ اسلام آباد،پنجاب ،خیبر پختونخوا ،بلوچستان میں بھی بارشیں ہوں گی۔
رات گئےاسلام آباد میں گرج چمک اورآندھی،درجہ حرارت میں کمی ہوئی ہے،آندھی کے باعث عمارتوں کےشیشےبھی ٹوٹ گئے۔
مون سون کااسپیل رواں ہفتے وقفے وقفے سے برسےگا،لاہور میں 7 جولائی تک بارشوں کا اسپیل رہنےکا امکان ہے،مون سون کےطوفانی بارش کے اسپیل نےلاہورشہر کو دھو ڈالا۔
تیزبارش سےشہر کےمختلف علاقوں میں پانی بھرگیا،جس کو مریم نوازکی ہدایت پر واسا نےگھنٹوں میں نکال دیا،بارش نے لیسکو کا ترسیلی نظام درہم برہم کر دیا۔