وزیرِاعظم سے معروف کاروباری شخصیت جہانگیرترین اور تاجر برادری کے وفد کی الگ الگ ملاقاتیں کیں جس دوران شہباز شریف نےکہا کہ موجودہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ، برآمدی صنعت کی ترقی کیلئے بجٹ اقدامات یقینی بنارہےہیں۔
وزیرِاعظم شہباز شریف اور جہانگیر ترین کی ملاقات میں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماعون چودھری بھی شریک تھے۔ جہانگیرترین نے وزیرِاعظم کوعوامی بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔ معیشت کومثبت سمت میں گامزن کرنےپر بھی مبارکباد دی۔ اس کے علاوہ وزیرِاعظم شہبازشریف سے معروف کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات بھی ہوئی۔ تاجر برادری کے وفد میں شہزادسلیم،زید بشیر،مصدق ذوالقرنین اورشہریارچشتی شامل تھے۔
کاروباری افراد نے وزیرِاعظم کوملکی معیشت کو درست سمت میں گامزن کرنےپرخراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینےکیلئے اقدامات شامل کئے۔ کاروباردوست پالیسیوں کی بدولت بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔ بجٹ اقدامات کےنفاذ کیلئے حکومتی ٹیم سرگرم ہے۔ برآمدی صنعت کی ترقی کیلئے بجٹ اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔ برآمد کندگان کوفوری ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ صنعت،زراعت اور آئی ٹی کےشعبوں میں ترقی سےمعیشت مزید مستحکم ہوگی۔