ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ ڈسٹری بیوشن ٹیموں نے2لاکھ34ہزارغیرقانونی کنکشنزکاخاتمہ کیا، بجلی کی چوری میں زیراستعمال3لاکھ30ہزارکلوگرام سےزائدکنڈوںکوہٹایاگیا۔
کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ(کے الیکٹرک)کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کی روک تھام کےلئے2024ءمیں بڑے پیمانےکاروائیاں کی جائیں گی، اب تک بجلی چوری میں استعمال ہونےوالی3لاکھ کلوگرام تاریں ضبط کی گئی ہیں۔
کےالیکٹرک ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جولائی2023ءسےابتک پاوریوٹیلیٹی نےبجلی چوری کے خلاف30 ہزار آپریشنز کئے، بجلی کی چوری میں زیراستعمال3لاکھ30ہزارکلوگرام سےزائدکنڈوں کو ہٹایا گیا۔
ترجمان نے اب تک کی جانے والی کارروائیوں کے متعلق بتایا کہ ڈسٹری بیوشن ٹیموں نے2 لاکھ34 ہزار غیرقانونی کنکشنزکاخاتمہ کیا ہے۔