محکمہ موسمیات نےملک میں آئندہ 24 گھنٹے کےدوران موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کردی۔
اسلام آباد میں نمائندہ سماء عمرآصف سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئےڈائریکٹرویدر فور کاسٹنگ ڈاکٹربابر نےکہا جولائی اور اگست میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں، مون سون بارشوں کا سلسلہ سندھ خصوصاً کراچی سے شروع ہوچکا۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کےدوران ملک کے دیگرمختلف حصوں میں بھی موسلا دھاربارشوں کی پیشگوئی کی ہے،جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کے ساتھ ملک کےشمال مشرقی اور جنوب مشرقی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹرویدرفورکاسٹ کا کہنا ہےکہ جولائی اگست میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع، ندی نالے بپھرسکتےہیں،سندھ،پنجاب،بلوچستان،کے پی،کشمیر،گلگت بلتسان میں بادل جم کر برسیں گے۔