اٹک سےمریض کو راولپنڈی منتقل کرنےوالی ریسکیو ایمبولینس حادثےکاشکار ہوگی3 خواتین سمیت5 افراد موقع پرجان بحق4زخمی۔
اٹک کی تحصیل جنڈ کے ہسپتال سےخاتون مریضہ سمینہ بی بی کو ایمرجنسی میں ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں راولپنڈی ریفرکیاگیا،ہگہ کےمقام پر ایمبولینس آئل ٹینکرسےجاٹکرائی جس کےنتیجہ میں مریضہ سمیت5 افراد موقع پرجاں بحق ہوگئےجن میں ریسکیو اہلکارمحمدعمران اور جان بحق ہونے والے مریضہ کےگھر کی 3 خواتین بھی شامل ہیں۔
حادثہ اتناشدید تھا کہ ایمبولینس تباہ ہوگی جس میں سوار ریسکیو اہلکار وقار سمیت4 افراد شدیدزخمی ہوئےجہنیں راولپنڈی ریسکیو نےہسپتال منتقل کردیا ہےجہاں زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے، حادثےکی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اٹک میں ایمبولینس اورٹینکر کے حادثہ سےقیمتی انسانی جانوں کےضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے،اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی،کہا کہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔