وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام دو ہزار چوبیس پچیس کا جائزہ لیا گیا اوروزیراعلیٰ مریم نواز شریف نےجاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے چار سو ملین روپے فوری جاری کرنے کا حکم دے دیا
لاہور میں وزیراعلیٰ مریم نوازنے منصوبوں کی بروقت تکمیل ہر صورت یقینی بنانے اورپراجیکٹس کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کیلئےپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ (پی آئی ٹی بی) کو ڈیش بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی ، اور کہا بہت کام کرنا ہے،تمام اسکیموں کےپی سی ون پندرہ جولائی تک جمع کروائے جائیں۔
مریم نواز کا کہنا تھاکہ تمام اسکیموں کو وقت پر مکمل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہےپراجیکٹ میں شفافیت،معیار اورمعیاد کی مانیٹرنگ پر خصوصی توجہ دی جائےگاڑیوں اور دفاتر پر خرچ ہوتا ہے تو اسپتالوں پر کیوں نہیں، وزیراعلیٰ نے گوشت، جھینگوں، جانوروں اور گارمنٹس کی برآمدات کیلئے کمپنی بنانے کی ہدایت بھی کی۔
وزیراعلیٰ کو اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پنجاب میں موٹرویز کے ہر انٹرچینج پر ایمبولینس شروع کی جارہی ہے،ایک سو چھ ترقیاتی منصوبے غیر ملکی اداروں کی معاونت اوراشتراک کے ساتھ مکمل کیے جائیں گے۔