آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں افغانستان نے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آسٹریلیا کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔
ویسٹ انڈیز کے کنگز ٹاؤن اسٹڈیم میں کھیلے گئے اہم میچ میں افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 148 رنز بنائے، رحمان اللہ گرباز60 اور ابراہیم زادران51رنزبناکر نمایاں رہے۔
آسٹریلیا کی ٹیم 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 127رنزپرڈھیر ہوگئی، آسٹریلیا کے گلین میکسویل59رنزبنا کر نمایاں رہے۔ افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب نے 4اور نوین الحق نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عظمت اللہ عمرزئی، محمدنبی اور راشدخان نےایک ایک وکٹ لی۔