رواں مالی سال کے 11 ماہ کی انفارمیشن ٹیکنالوجی ( آئی ٹی ) برآمدات گزشتہ مالی سال کی کل آئی ٹی برآمدات سے زیادہ ہوگئیں ۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کے مطابق رواں سال مئی میں آئی ٹی برآمدات میں 41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق مئی 2024 میں آئی ٹی کی برآمدات 41 فیصد سے بڑھ کر 33 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہیں جبکہ مئی 2023 میں یہ برآمدات 23 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہی تھیں۔
رواں مالی سال جولائی سے مئی آئی ٹی برآمدات میں 23 فیصد اضافہ ہوا۔
رواں مالی سال جولائی سے مئی آئی ٹی برآمدات 2 ارب 92 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہیں۔
گزشتہ مالی سال میں ٹوٹل آئی ٹی برآمدات 2 ارب 59 کروڑ ڈالر تھیں۔