آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے کئی ماہ کے وقفے کے بعد بولنگ کروانے کا فیصلہ کر لیا۔
صحافیوں سے گفتگو میں مچل مارش کا کہنا تھا کہ وہ ہیمسٹرنگ کے تناؤ سے بتدریج صحت یاب ہونے کے بعد ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں بولنگ کے لیے تیار ہیں۔
یاد رہے کہ آل راؤنڈر مچل مارش کو اس ٹورنامنٹ میں بیٹنگ تک محدود کر دیا گیا ہے اور ان کی باؤلنگ کی ضرورت نہیں رہی کیونکہ آسٹریلیا ابتدائی گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہی۔
انہوں نے بتایا کہ میں باؤلنگ کے لیے دستیاب ہوں گا ضرورت پڑی تو مڈل اوورز میں بولنگ کر سکتا ہوں، میں واقعی میں ضروری نہیں دیکھ رہا ہوں کہ مجھے باؤلنگ کرنے کی ضرورت ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس فارمیٹ میں آپشنز کا ہونا واقعی اہم ہے اور ہمارے پاس کئی آپشنز موجود ہیں۔