مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر پر وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ مودی کادورہ مقبوضہ کشمیر،کشمیریوں کےزخموں پرنمک پاشی ہے،کشمیری بھارتی وزیراعظم کے دورے کو مسترد کرتے ہیں،مودی جھوٹوں کا نیا پلندہ لئےدوبارہ مقبوضہ کشمیرکارُخ کررہاہے۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری انوارالحق نے کہا کہ مودی کےایسےدورےعالمی برادری کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے،مودی نےانتخابات میں مسلمان اورپاکستان مخالف بیانیہ استعمال کیا،ہرحربے کےباوجود مودی لوک سبھامیں اکثریت حاصل نہیں کرسکا،مودی نےکشمیرکےحالات اورصورتحال بہتربنانےکی کوشش نہیں کی،مودی کی پالیسیوں کےباعث مقبوضہ کشمیرکےحالات بدترین ہوچکے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں امن کی صورتحال بھی شدید خراب ہوچکی ہے،مودی نےفالس فلیگ آپریشنزکرائےاورہزاروں کشمیریوں کو شہید کیا،مقبوضہ کشمیرمیں آدھی سےزائدآبادی غربت کی زندگی بسرکرنےپر مجبورہے،مودی سرکارنےمقبوضہ کشمیرمیں صحافیوں کی زندگی اجیرن کردی،بھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں آپریشنزاورکشمیریوں کوہراساں کرنےمیں مصروف ہے،بھارتی فوج دہشتگردی کےالزامات لگاکرکشمیریوں کوماورائےعدالت قتل کررہی ہے،کشمیری بھارت سےآزادی چاہتے ہیں اور آزادی لےکر رہیں گے۔