فری اینڈفیئرالیکشن نیٹ ورک (فافن) نے انتخابی عذر داریوں اور الیکشن ٹریبونلز سے متعلق رپورٹ جاری کردی ۔
فروری 2024 میں ہونے والے عام انتخابات کے متعلق فری اینڈفیئرالیکشن نیٹ ورک (فافن) کی جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 23الیکشن ٹریبونل قائم کئے گئے جن میں سے17 فعال ہیں،ٹریبونل میں زیر التوا کیسز میں سے 46 فیصد درخواست گزار پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے ہیں۔
فافن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں قائم 23 الیکشن ٹریبونلز میں 377 عذر داریاں دائر کی گئیں،قومی اسمبلی کی 50، صوبائی اسمبلیوں کی 121 نشستوں پر انتخابی نتائج چیلنج ہوئے ہیں،الیکشن پٹیشنز میں 13 فیصد جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے ہیں ، 9 فیصد پاکستان پیپلز پارٹی کی ہیں۔
Fafen Report by Farhan Malik on Scribd
فافن رپورٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ 8فیصدمسلم لیگ ن، 7 فیصد آزاد امیدوار، 4 فیصد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے ) کے امیداروں نےعذرداریاں دائرکیں،جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی( اے این پی) اور نیشنل پارٹی کی 2،2 فیصد درخواستیں ہیں ،جبکہ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اورنیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ( این ڈی ایم) نے 2 حلقوں کے نتائج چیلنج کیے ہیں۔