خیبر پختونخواہ کے علاقہ دیر سے تعلق رکھنے والی ایتھلیٹ ثمرخان نے عالمی سطح پرملک کا نام روشن کر دیا۔
ایتھلیٹ ثمرخان نے فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ نارتھ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سپانسر کرنے اور یہ موقع فراہم کرنے پر وہ تہہ دل سے ان کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔
ثمرخان نے یورپ کی سب سے اونچی چوٹی ماونٹ ایلبرس کو کامیابی سے سر کر لیا۔ جس کی اونچائی 5642 میٹر ہے،ثمر خان پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔
ثمر خان چوٹی سر کرنے کے بعد سنو بورڈنگ کے ذریعہ واپس اتریں،ایتھلیٹ ثمر خان نے اپنی کامیابی پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پورے پاکستان کی شکرگذار ہیں۔
ثمرخان کو یہ بھی اعزازحاصل ہےکہ وہ پہلی خاتوں سائیکلسٹ ہیں جنہیں کلیمنجارو افریقہ اور دنیا کے تیسرے بڑے غیر قطبی گلیشیئرزپرسائیکل چلانے کا اعزاز حاصل ہے۔
ثمرخان نے 2021 میں سنو بورڈنگ ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور پاکستان کا نام دنیا میں روشن کیا۔