وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کیلئے صوبےبھر میں گرینڈ آپریشن،زائد کرایوں سےلٹنےوالےمسافروں کی رقم واپس دلاکر ایک نیا ریکارڈ بنادیا۔
پنجاب میں زائدکرایہ وصول کرنےوالےٹرانسپورٹرز کےخلاف گرینڈ آپریشن کیاگیا۔تاریخ میں پہلی بار اضافی وصول کردہ کرائےکی رقم سواریوں کو واپس اداکی گئی۔
ترجمان پنجاب حکومت کےمطابق مجموعی طور پر 14 لاکھ 67 ہزار 921 روپےکی رقم سواریوں کوواپس کی گئی۔
سرکاری ریٹ سےزائد کرایہ وصول کرنےوالےٹرانسپورٹرزکو 27 لاکھ 84 ہزار 5 سوروپے کےجرمانےعائد کئےگئے،گرینڈ آپریشن کےپہلےدن 3 ہزار 220 گاڑیوں میں ریٹ چیک کئے گئے، مسافروں کے ٹکٹ،سواریوں کی تعداد کی پڑتال کی گئی۔
خلاف ورزی پر 1 ہزار448 گاڑیوں کےچالان کئےگئےجبکہ 3 سو 54 گاڑیاں بندکردی گئیں، مقررہ نرخ سےزائد کرائے وصول کرنےوالوں کے خلاف 9 مقدمات بھی درج کئے گئے۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نےڈپٹی کمشنرز، پولیس اورروڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اہلکاروں کوشاباش دی،مریم نواز نے عوام سے اپیل کی کہ کرایہ وہی ادا کریں جو حکومت نےمقررکیا ہے۔