وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہترین ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔
منگل کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پاکستان میں تعینات اسپین کے سفیر نے ملاقات کی جس کے دوران تجارت ، سرمایہ کاری، تعلیم ، ثقافت اور سیاحت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات میں اسپین اور پنجاب کے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
انفراسٹرکچر ، قابل تجدید توانائی اور لائیو سٹاک میں سرمایہ کاری کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔
اسپانوی سفیر نے پنجاب میں مضبوط اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیکسٹائل ، فوڈ پراسیسنگ ، زراعت اور لائیو سٹاک میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہترین ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔