آسٹریلیا نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 352 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن آسٹریلیا نے پاکستان کو چودہ رنز سے شکست دے دی
پاکستان کرکٹ ورلڈکپ کا دوسرا وارم اپ میچ بھی ہارگیا آسٹریلیا نے پاکستان کو چودہ رنز سے شکست دے دی آسٹریلیا کے تین سو باون رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم تین سو سینتیس رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔
بابراعظم نے نوے رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، افتخاراحمد نے تراسی رنزبنائے۔ محمد نواز نے پچاس رنز اسکورکئے۔
آسٹریلوی بولر لبوشین نے تین،پیٹ کمنز اور مچل مارش نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا نے پہلے کھیل کر سات وکٹوں پر تین سو اکاون رنزبنائے تھے میکسویل نے ستتر اور کیمرون گرین نے پچاس اسکورکئے تھے۔ پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے وارم اپ میچ میں بھی شکست ہوئی تھی۔
کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء سے قبل منگل کو حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بنائے۔
اسٹریلیا کےکینگروز کی جانب سے گلین میکسویل نے 77، کیمرون گرین نے 50 جبکہ جوش انگلس او ڈیوڈ وارنر نے 48، 48 اسکور کئے۔
پاکستان کی جانب سے اُسامہ میر نے 2 جبکہ حارث رؤف، محمد وسیم، شاداب خان اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہوگا جبکہ میگا ایونٹ سے قبل وارم اپ میچز کا سلسلہ جاری ہے جو کہ بھارت کے تین شہروں میں کھیلے جارہے ہیں۔
Australia win the toss and opt to bat first in Hyderabad🏏
— ICC (@ICC) October 3, 2023
Meanwhile, rain continues to delay the other #CWC23 warm-up fixtures ⛈️#PAKvAUS 📝: https://t.co/7UnWmfAcKG pic.twitter.com/F4NVyJJAQK
آج کے وارم اپ میچ میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ بابر اعظم بطور بیٹر میدان میں اتریں گے۔
علاوہ ازیں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو بھی آج آرام دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ نوجوان کھلاڑی محمد حارث وکٹ کیپنگ کریں گے۔
🚨 T O S S A L E R T 🚨
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 3, 2023
Australia win the toss and elect to bat first 🏏
Shadab Khan is leading Pakistan as Babar Azam may take the field to bat only. Mohammad Haris will keep the stumps in place of Mohammad Rizwan, who has been rested.#CWC23 | #PAKvAUS | #WeHaveWeWill pic.twitter.com/Do1s1KizWj
واضح رہے کہ آئی سی سی کے مطابق وارم اپ میچز میں کسی بھی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت دیتی ہوتی ہے۔