محکمہ موسمیات کے مطابق آج شمال مشرقی اور بالائی پنجاب، پوٹھوہار اور خیبرپختونخوا میں بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد اور گرد ونواح میں موسم دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی اور بالائی پنجاب، پوٹھوہار اور خیبرپختوںخوا میں بارش کا امکان ہے جبکہ جنوبی اور وسطی علاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک رہےگا اسلام آباد اور گردونواح میں موسم دن کےاوقات میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے،، درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے تاہم اسلام آباد کے چند مقامات پر آندھی چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
لاہور میں عید کے دوسرے روز بھی گرمی شدت برقرار رہے گی اوردرجہ حرارت 45 سنٹی گریڈ تک جائے گا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شام میں تیز اور گردآلود ہوائیں چلیں گی۔ رم جھم کا بھی امکان ہے، جس سے گرمی کی شدت میں کمی ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہےگا، گزشتہ روز سبی میں زیادہ سےزیادہ47، نوکنڈی میں45 ڈگری سینٹی گریڈ، تربت میں درجہ حرارت43، قلات میں32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آج سبی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 48 تک جانے کا امکان ہے۔
حکام کے مطابق کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود ہے، آئندہ 24 گھنٹے میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ آج درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 35 سے 36 ڈگری تک جاسکتا ہے، کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ آج رات کچھ مقامات پر بوندا باندی کا امکان ہے۔