بجلی کی قیمت میں 3 روپے 41 پیسے اضافے کا امکان ہے۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی ہے۔
نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 28 جون کو سماعت کرے گی۔
سی پی پی اے کی جانب سے نیپرا کو مئی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دی گئی ہے۔
درخواست کی منظوری کی صورت میں بجلی صارفین پر 30 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل نیپرا کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی تھی، تاہم بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔