انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بلوچستان لبیریشن آرمی ( بی ایل اے ) کا مبینہ دہشت گرفتار کر لیا۔
کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے صدر خضدار پریس کلب صدیق مینگل پر ہونے والے بم دھماکے کے بعد درج ہونے والے مقدمے کی تحقیقات کے دوران دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے مبینہ دہشتگرد کی شناخت انیس الرحمن کے نام سے ہوئی۔
حکام کے مطابق گرفتار مبینہ دہشت گرد انیس الرحمن سیکورٹی فورسز ، قبائلی رہنماؤں اور صدر پریس کلب صدیق مینگل پر حملوں میں ملوث تھا۔
گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔