وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ اولین ترجیح شاہانہ اخراجات کرنے والےاداروں کاخاتمہ ہے، پی ڈبلیوڈی کی وزارت کرپشن میں سرفہرست ہے، چین اور سعودی عرب پاکستان کے دوست ہیں، یواے ای نے10ارب ڈالرسرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی،اس سرمایہ کاری سےفائدہ اٹھانےکیلئےپورانظام وضع کرلیا،آرمی چیف بھی چین ،سعودی عرب اور قطر گئے تھے، آرمی چیف نےدوروں میں سرمایہ کاروں کوراغب کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کوحج اورعیدالاضحیٰ کے موقع پرمبارکباد پیش کرتاہوں،غزہ میں ظلم و ستم ڈھایا جارہا ہے،غزہ میں40ہزارافراد کو شہید کردیاگیا ہے،فلسطین اورکشمیریوں کوان کی آزادی کاحق ملنا چاہیے،کشمیرمیں ڈھائے جانے والے مظالم کی مثال نہیں ملتی، پاکستان معاشی مشکلات سےنکل کرترقی وخوشحالی کے راستے پر گامزن ہے،ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ملک کو ڈیفالٹ سے بچانےکیلئےنوازشریف،آصف زرداری،فضل الرحمان کی رہنمائی لی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ملک میں مہنگائی38فیصد سے12فیصد پرآگئی ہے،پچھلے 4سال میں ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا،عام آدمی،بیوہ اوریتیموں کوبنیادی ضروریات کیلئےتکلیف پہنچی،حکومت کے100دن مکمل ہونے پرپیٹرول کی قیمت میں کمی آئی،آج پوری قوم کی نظریں حکومت پرلگی ہیں،کاوشوں سے اس سوچ کو آگے لیکر بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں جھانک کررونےدھونےسے کوئی فائدہ نہیں،ماضی سےسبق سیکھ کرپاکستان کوکھویا ہوامقام واپس دلوائیں گے،مہنگائی میں مزید کم اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں،ذاتی مفادات سےبالاترہوکر عوام کی خدمت کریں گے،ہمیں شاہانہ اخراجات کاخاتمہ کرناہوگا،قوم پربوجھ بننےوالی وزارتیں اور اداروں کا خاتمہ ناگزیر ہو گیا،ایسے ادارے عوامی خدمت کےبجائےقوم پربوجھ بن چکےہیں۔
ان کا کہناتھا کہ اولین ترجیح شاہانہ اخراجات کرنے والےاداروں کاخاتمہ ہے،جن اداروں کاعوامی خدمت سے کوئی تعلق نہیں ان کوختم کرنا ہوگا،آئندہ ڈیڑھ ماہ میں معیشت کےحوالےسےاہم فیصلے کریں گے،پی ڈبلیوڈی کی وزارت کرپشن میں سرفہرست ہے ۔
شہبازشریف نے قوم سے خطاب میں کہا کہ چین اور سعودی عرب پاکستان کے دوست ہیں،آرمی چیف بھی چین ،سعودی عرب اور قطر گئے تھے، آرمی چیف نےدوروں میں سرمایہ کاروں کوراغب کیا،سرمایہ کاری سےپاکستان تیزی سےترقی وخوشحالی کی جانب گامزن ہوگا،آئندہ ڈیڑھ ماہ میں معیشت کےحوالےسےاہم فیصلے کریں گے۔
وزیراعظم نے خوشخبری سنائی کہ یواے ای نے10ارب ڈالرسرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی،اس سرمایہ کاری سےفائدہ اٹھانےکیلئےپورانظام وضع کرلیا، پاکستان قرضوں سےنجات حاصل کرلےگا،یہ مشکل ہےناممکن نہیں،نوازشریف نے2017میں آئی ایم ایف کوخیربادکہہ دیاتھا،وعدہ کرتاہوں یہ آئی ایم ایف کاآخری پروگرام ہوگا،سرمایہ کاری آئےتوآہستہ آہستہ قرضوں سےنجات حاصل کرلیں گے۔
ان کا کہناتھا کہ ہرجگہ جاکرکہتا ہوں قرض مانگنےنہیں آیا،صنعتوں کیلئےبجلی کی قیمتوں میں تاریخی کمی کی،صنعتوں کیلئےساڑھے10روپےفی یونٹ کمی کااعلان کردیاہے،امیر وغریب کا فرق ختم نہیں کریں گے توقائد کاپاکستان نہیں بن سکتا،ایس آئی ایف سی کے ذریعے ملک میں سرمایہ کاری آئےگی،پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈسےلاکھوں بچے،بچیوں کیلئےتعلیم کے دروازے کھلیں گے،تعلیم کے میدان میں ایمرجنسی کا نفاذ کیا ہے۔
وزیراعظم نے قوم سے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ امیراورغریب کےدرمیان فرق کوختم کریں گے،زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے مزید کاوشیں کرنی ہیں،مستقبل کاراستہ آسان نہیں ہوگا،بجٹ کےبعداسٹاک مارکیٹ میں غیرمعمولی تیزی دیکھی گئی ہے ۔