اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل ) سے نکالنے کی درخواست پر سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو حکومت کا موقف لے کر عدالت کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔
سماعت کے دوران جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیئے کہ کیا نگران حکومت بھی شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ پر برقرار رکھنا چاہتی ہے، جب شیریں مزاری کا نام پی سی ایل پر ڈالا گیا تب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کی سیاسی حکومت تھی۔
جسٹس طارق محمود نے حکم دیا کیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نگران حکومت سے تحریری جواب لے کر 23 اکتوبر تک پیش کریں۔
بعدازاں عدالت عالیہ کی جانب سے کیس کی مزید سماعت اگلے ماہ تک ملتوی کردی گئی۔