وفاقی حکومت نے 18 ہزار ارب سے زائد کا بجٹ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں پیش کیا جس میں ٹیکسوں کی بھرمار کر دی گئی ہے جبکہ موبائل فون ایز لوڈ پر نان فائلرز کے لئیے ٹیکس کی شرح 75 فی صد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہریوں نے حکومت کی جانب سے موبائل فون ایزی پر شرح ٹیکس کو مسترد کرتے ہوئے رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب بیلنس ڈلوانےپرصرف شکریہ کامیسج دیکھ کر خوش ہوں گے،اس پر عمل ہوا توہمارا خرچہ بڑھ جائےگا،غریب آدمی کےپاس بھی موبائل ہےاس پربوجھ پڑے گا۔