نگران وزیر اعلی پنجاب نے پاکستان کے دل لاہور کی مرکزی شاہراہ قائد اعظم مال روڈ کو ڈسٹ فری اور ماڈل روڈ بنانے کی منظورِی دے دی۔
مال روڑ لاہور بنے گا ماڈل روڈ،درختوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائیگا۔مال روڈ کے اطراف اور گرین بیلٹ میں معیاری گھاس لگائی جائے گی۔صفائی کے انتظامات اب بین الاقوامی معیار کے مطابق ہونگے۔۔
اس کےعلاوہ مال روڑ سے تجاوزات کو ختم کیا جائےگا۔پارکنگ کے نظام کو بہتر کیا جائیگا۔مال روڑ کے اطراف گرین بیلٹس میں معیاری گھاس لگائی جائیگی۔شہر میں واٹر سٹوریج ٹینکس بنائے جائیںگے۔