پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) نے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
خیال رہے کہ آئندہ مالی سال 2025ـ2024 کیلئے 18 ہزار 900 ارب روپے کے حجم کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 سے 15 فیصد اضافے کا امکان ہے۔
وفاقی کابینہ نے مالی سال 2024-25 بجٹ کی منظوری دے دی ہے ۔
بجٹ اجلاس سے قبل پیپلز پارٹی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی نے بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی رائے دی ہے۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے بجٹ اجلاس سے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔