چین ،روس اور سپین کے صدور کے بغیر بھارت میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے سربراہان مملکت کاآمدکا سلسلہ جاری ہے۔
نئی دہلی میں کل سے ہونے والےجی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے امریکی صدر جوبائیڈن، برطانوی وزیر اعظم رشی سونک،کینیڈین وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو اورروسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف،جرمن چانسلر اولاف شولز، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، سعودی عرب کے محمد بن سلمان اور جاپان کے فومیو کشیدا اور چین کی وزیر اعظم لی کی چیانگ اور اہم شخصیات بھارت پہنچ چکی ہیں۔
I’ve landed in Delhi ahead of the #G20 summit.
— Rishi Sunak (@RishiSunak) September 8, 2023
I am meeting world leaders to address some of the challenges that impact every one of us.
Only together can we get the job done. pic.twitter.com/72vE60c7Fg
خیال رہے کہ چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن جی 20 اجلاس میں شرکت سے معذرت کر چکے ہیں، تاہم آج سپین کی جانب سے بھی صدر کی شرکت سے معذرت کر لی گئی ہے۔
Hello, Delhi!
— President Biden (@POTUS) September 8, 2023
It's great to be in India for this year's G20. pic.twitter.com/JBJUAuAYYb
اسپین کے صدر پیڈرو سانچیز نے ایک ٹویٹ میں اجلاس میںشرکت سے معذرت کرتےہوئے کہا کہکورونا علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایا جو کہ مثبت آیا ہے،اس وجہ سے جی20 سمٹ سمیت تمام سفری سرگرمیاں منسوخ کردیں، جبکہ بھارتی میڈیاکی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسپین کے صدر کی جگہ نائب صدر اور وزیر خارجہ بھارت آئیں گے۔
Esta tarde he dado positivo en COVID y no podré viajar a Nueva Delhi para asistir a la Cumbre del G-20.
— Pedro Sánchez (@sanchezcastejon) September 7, 2023
Me encuentro bien.
España estará magníficamente representada por la vicepresidenta primera y ministra de Asuntos Económicos y el ministro de Exteriores, UE y Cooperación.
دوسری جانب روس یوکرین جنگ کے حوالے سے بھی اس اجلاس کا خاص اہمیت حاصل ہے ،بھارت روانگی سےقبل روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھاکہ یوکرین جنگ کی وجہ امریکاہے،جس سے یورپ کی سلامتی شدید نقصان پہنچا ہے، روس انسانی اور معاشی مسائل کے حل کیلئے 20 ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
🇷🇺🛬 Russia's Foreign Minister Sergey Lavrov arrives in New Delhi.#RussiaIndia pic.twitter.com/Y6QotluaDU
— MFA Russia 🇷🇺 (@mfa_russia) September 8, 2023
اس کے علاوہ امریکی صدر جوبائیڈن کے بھارت پہنچنے کے کچھ دیر بعد ان کی بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی سے ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن، سکریٹری آف اسٹیٹ انتھونی بلنکن اور قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیون بھی موجود تھے، جبکہ بھارتی وفد میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوڈول شامل تھے۔
ملاقات میں امریکی صدر جو بائیڈن اور بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر توجہ مرکوز کرنے والے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
روئٹرز کی ایک رپورٹ میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیون کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ دو طرفہ ملاقات میں جی ای جیٹ انجن ڈیل اور سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی پر بامعنی پیش رفت متوقع ہے۔
جی 20 سمٹ 2023 میں روس یوکرین جنگ، گلوبل وارمنگ ، ٹیکنالوجی اور چین مشترکہ ایجنڈے کا حصہ ہیں۔