عالمی بینک نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
عالمی بینک نےقرض کی منظوری داسو ہائیڈرو پاورپراجیکٹ کیلئے دی ہے،فنڈز داسو ہائیڈرومنصوبےکےفیز ون پرخرچ کئےجائیں گے،عالمی بینک کےمطابق منصوبےسےبجلی کی سپلائی میں بہتری اور توسیع ہوگی۔
منصوبےسے عوام کو سماجی ومعاشی سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی،پہلےمرحلے میں بجلی کا پیداواری تخمینہ 2160 میگاواٹ ہے، پاکستان کے توانائی شعبے کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے،
منصوبہ مکمل ہونے پر 4320 میگاواٹ سے 5400 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ پہلے مرحلے میں بجلی کی پیداوار کا تخمینہ 2160 میگاواٹ لگایا گیا ہے۔
عالمی بینک کے مطابق داسوہائیڈرو منصوبہ دنیا کی بہترین سائٹس میں سے ایک ہے۔ منصوبے سے بجلی کی سپلائی میں بہتری اور توسیع ہوگی۔ سستی بجلی پیدا ہونے سے عوام کو سماجی و معاشی سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی۔