عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق تیل کی قیمتیں پیر کے روز تقریباً 2 فیصد بڑھ کر ایک ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
برینٹ فیوچرز ایک اعشاریہ چھتیس ڈالر یا 1.7% سغ بڑھ کر80.98 ڈالر فی بیرل جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ ایک اعشاریہ 46 ڈالر ، یا 1.9% اضافے کے بعد 76.99 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔
تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ برینٹ تیسری سہ ماہی میں 86 ڈالر فی بیرل تک بڑھ جائے گا۔