آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیےقومی سکواڈ لاہور سے سری لنکا کے لیے روانہ ہوگیا۔
پاکستان ٹیم سری لنکا پہنچ کر آج اور کل مکمل آرام کرے گی،قومی ٹیم 4 فروری کو آئرلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی۔
پندرہ کھلاڑیوں پرمشتمل قومی سکواڈ میں کپتان سلمان علی آغا، ابرار احمد ، بابر اعظم ، فہیم اشرف ، فخر زمان شامل ہیں،اس کےعلاوہ خواجہ محمد نافع ،محمد نواز ،محمد سلمان مرزا ،نسیم شاہ ،صاحبزادہ فرحان ،صائم ایوب ،شاداب خان ،شاہین شاہ آفریدی ،عثمان خان اور عثمان طارق بھی سکواڈ میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت دیدی ہے،لیکن قومی ٹیم بھارت کے خلاف شیڈول میچ میں میدان میں نہیں اترے گی اور مقابلے کا بائیکاٹ کرے گی۔





















