بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں 15 فروری کے میچ کیلئے بھارتی ٹیم سری لنکا جائے گی۔
بھارتی میڈیا کےمطابق بھارتی ٹیم آئی سی سی پروٹوکول کےمطابق تمام سرگرمیاں مکمل کرے گی، بھارتی ٹیم شیڈول کےمطابق پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لے گی،میچ سے قبل بھارتی ٹیم پریس کانفرنس بھی کرے گی۔
Men's T20 World Cup 2026 | India will travel to Sri Lanka on 15th February and follow ICC protocol. They will practice as per schedule, do a press conference and reach the stadium according to time and wait for the match referee to call off the match: BCCI Sources
— ANI (@ANI) February 1, 2026
بھارتی میڈیا کےمطابق بھارتی ٹیم مقررہ وقت پراسٹیڈیم پہنچےگی،میچ ریفری کے فیصلے تک اسٹیڈیم میں موجود رہے گی،میچ ریفری کی جانب سے میچ منسوخی ہونے پر بھارتی ٹیم واپس روانہ ہوگی۔
بھارت کےخلاف شیڈول میچ میں میدان میں نہیں اترےگی اور مقابلے کا بائیکاٹ کرے گی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنے پر پاکستان کو اس میچ کے 2 پوائنٹس سے ہاتھ دھونا پڑے گا اور وہ 2 پوائنٹس بھارت کو مل جائیں گے۔
لیکن اگر بھارت کو پاکستان کے بائیکاٹ کی صورت میں 2 پوائنٹس حاصل کرنے ہیں تو ضروری ہے کہ بھارتی ٹیم آئی سی سی کے پروٹوکول کو فالو کرتے ہوئے جہاں میچ کھیلا جانا تھا وہاں وقت پر موجود ہو اور شیڈول کے مطابق تمام تیاری کرے اور میدان میں پاکستان ٹیم کا انتظار کرے۔





















