ملک بھرمیں انسداد پولیو مہم کا آغاز،پنجاب اورسندھ کےمختلف شہروں میں پانچ سال سےکم عمر بچوں کو پولیو سےبچاو کےقطرے پلائےجارہےہیں،ملک بھر میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق کے مطابق مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد تربیت یافتہ پولیو ورکرزگھرگھرجاکربچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔
وہاڑی ضلع بھرمیں 6 لاکھ 41 ہزار سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے،مہم میں حصہ لینےکیلئے 4352 موبائل، 109 فکسڈ اور 178 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھروں،سکولوں،ہسپتالوں اوربس اسٹینڈز پرپانچ سال سےکم عمر بچوں کو پولیو سےبچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔
ڈیرہ غازی خان میں بھی مہم کےدوران آٹھ لاکھ سےزائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیںگے۔ پانچ فروری تک جاری رہنے والی مہم کے دوران آٹھ لاکھ دس ہزاربچوں کو قطرےپلانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے،حافظ آباد میں بھی مہم کےدوران 2 لاکھ 40 ہزاربچوں کو حفاظتی قطرے پلائےجائینگے،سکھر کی پانچ تحصیلوں میں بھی چار روزہ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ۔
محکمہ ہیلتھ کےمطابق ضلع بھرمیں پانچ سال سے کم عمر تین لاکھ پچیس ہزارآٹھ سو انسٹھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرےپلائےجارہے ہیں،نوشہروفیروز میں چار روزہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں تین لاکھ بیالیس ہزارتین سؤ پانچ سال سےکم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہےہیں کندھ کوٹ میں بھی ضلع بھر کےسینتیس یونین کونسلزمیں تین لاکھ پندرہ ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائےجائیں گےجس کےلیے آٹھ سو پندرہ موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں





















