قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن شور شرابہ کرتی رہ گئی اور حکومت نے تین اہم ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کروا لیے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے ایوان زیریں میں پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی بل، نیشنل ہائی وے ترمیمی بل اور پاکستان پوسٹل سروسز منیجمنٹ ترمیمی بل پیش کرکے منظوری لی گئی ۔
وفاقی وزیرقانون اعظم نزیر تارڑ نے بل قانون سازی کے لئے پیش کئے تو اپوزیشن نے احتجاج کیا، ڈیسک بجائے اور بلز کی کاپیاں پھاڑ دیں۔
اپوزیشن نے اسپیکر ڈائس کے سامنے دھرنا دیا اور نعرے بازی بھی کی۔
وزیر قانون نے پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی بل پیش کیا جس کو بیرسٹر عقیل کی ترامیم سمیت اور منظورکیا گیا جبکہ دیگر دو بلز بھی کثرت رائے سے منظور کرلیے گئے ۔