پنجاب حکومت نے زرعی اراضی کا غیرقانونی کمرشل استعمال روکنے اور کمرشل منصوبوں کے ماسٹر پلان کی مانیٹرنگ کے لیے نیا قانون بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی قائم کردہ کمیٹی کا وزیربلدیات ذیشان رفیق کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ لاہور میں اجلاس ہوا،جس میں زرعی اراضی کے غیرضروری کمرشل استعمال ریگولرائز کرنے کی تجاویزپرغورکیا گیا۔
اجلاس میںوزیربلدیات ذیشان رفیق کا کہنا ہے زرعی اراضی کو بغیرپلاننگ کمرشل بنانے سے ماحولیات کو بھی خطرہ ہے،منظوری کے بغیر رہائشی منصوبوں کو ریگولرائز کرنا ضروری ہے،کمرشل منصوبوں کے ماسٹرپلان کو مانیٹر کرنے کیلئے نیا قانون بنائیں گے۔
وزیربلدیات ذیشان رفیق کا مزید کہنا تھا کہ مجوزہ قانون کےتحت ایک ہی پلیٹ فارم سے سب معاملات مانیٹر ہوں گے،رئیل اسٹیٹ نمائندوں نے کمیٹی کے ایجنڈے سے اتفاق کیا۔