اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کےلیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔
اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں ڈیڑھ فیصد کمی کا اعلان کردیا۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 150 بیسس پوائنٹ کمی کی ہے۔ شرح سود 22 فیصد سے کم کرکے 20.5 فیصد کردی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مہنگائی کی شرح میں کمی ہورہی ہے، اپریل میں 17.3 فیصد پر رہنے والی شرح 11.8 فیصد رہ گئی۔
اعلامیہ کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی نے یہ بھی جائزہ لیا کہ بنیادی مہنگائی کے دباؤ میں بھی کمی آ رہی ہے۔ اس کی عکاسی بنیادی مہنگائی میں مسلسل کمی اور صارفین و کاروباری اداروں کی مہنگائی کی توقعات میں نرمی سے ہوتی ہے۔ یہ صورتحال سخت مالیاتی پالیسی اور مالیاتی استحکام کے اقدامات کی وجہ سے ہے۔
یاد رہے کہ اپریل میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود 2 ماہ کےلیے برقرار رکھنےکا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ ایک سال سے شرح سود 22 فیصد کی بلند ترین سطح پر برقرا تھی۔ 4 سال بعد اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں کمی کی گئی۔ آخری بار اسٹیٹ بینک نے 25 جون 2020 کو شرح سود ایک فیصد کمی کی تھی۔