بینک آف افغانستان نے تین اکتوبر کو ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی امریکی کرنسی نیلام کرنے کا اعلان کردیا۔
افغان ادارے بختار نیوز ایجنسی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان مرکزی بینک ’دی افغانستان بینک‘ نے تین اکتوبر 2023ء کو ایک کروڑ 40 لاکھ (14ملین) امریکی ڈالر نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ افغان کرنسی کی مارکیٹ میں قدر کو مستحکم رکھنے کیلئے کیا گیا ہے۔
Da Afghanistan Bank auctions 14 million US dollars on Tuesday 3rd October 2023 to keep the Afghan currency value stable in the market. pic.twitter.com/Kuof7Apeeb
— BNA English (@bnaenglish) October 2, 2023
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ڈالرز کی افغانستان اسمگلنگ کی وجہ سے پاکستانی کرنسی کی قدر میں غیر معمولی گراوٹ دیکھی گئی تھی، اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 330 روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا تھا تاہم مقامی اداروں کی سخت کارروائیوں کی وجہ سے پاکستان میں ڈالر کی قدر 290 روپے تک گر گئی ہے۔