بھارت میں پھیلنے والے خطرناک وائرس ’’نپاہ‘‘ کا پاکستان میں پھیلنے کا خطرہ ہے، محکمہ صحت سندھ نے ایڈوائزی جاری کردی۔
بھارت میں درجنوں افراد کو متاثر کرنیوالے خطرناک ’نپاہ‘ کے پاکستان میں بھی پھیلنے کا خدشہ ہے، محکمہ صحت سندھ نے وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے باعث ایڈوائزری جاری کردی۔
ایڈوائزری میں نپاہ نامی وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر محکمہ صحت کے تمام عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
ڈائریکٹر ہیلتھ سندھ نے تمام اسپتالوں کو مراسلہ جاری کردیا، جس میں سندھ بھر کے اسپتالوں کے ایم ایس، ڈائریکٹرز اور محکمہ لائیو اسٹاک کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نپاہ وائرس جانوروں سے انسانوں اور انسانوں سے انسانوں میں تیزی سے پھیلتا ہے۔
ایڈوائزری میں وائرس کی علامات کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ بخار، سر درد، جسم میں درد، کوما سمیت دیگر نشانیاں اس بیماری کی علامات ہیں۔
محکمہ صحت سندھ نے مزید بتایا ہے کہ تاحال سندھ بھر میں نپاہ وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اب نپاہ وائرس سے 100 افراد ہلاک اور 300 سے زائد متاثر ہوچکے ہیں، جس میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے۔