قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نےڈاٹ بالز اور ایک کے بعد ایک وکٹ گرنے کو شکست کی وجہ قرار دیا۔
قومی ٹیم کی بھارت سے عبرتناک شکست کے بعد کپتان بابراعظم نےمیچ کے اختتام پرپریس کانفرنس کرتےہوئےکہا آخری دس اوورزمیں اچھی بیٹنگ نہیں ہوئی،گیندیں ضائع کرنےکی وجہ سے پریشربڑھا، پچ بیٹنگ کیلئے اتنی بھی بری نہیں تھی۔
بابراعظم نےمزیدکہا ہم نے اچھی بالنگ کی اور حریف ٹیم کو 120 رنز تک محدود کیا،
بیٹنگ میں ہم نے ابتدائی 10 اوورزمیں اسکور کیا لیکن بدقسمتی سے ایک کےبعدایک وکٹ گرنے اور ڈاٹ بالز کھیلنے کی ہم نےقیمت چکائی۔
حکمت عملی سادہ سی تھی کہ آپ نے نارمل کھیلنا ہے،ہر اوور میں ایک دو باؤنڈریز اور 5,6 کی اوسط سے جانا ہے،لیکن اس پیریڈ میں ہم نے بہت زیادہ ڈاٹ بالز کھیلیں جس کا دباؤآیا،پھرایک کےبعدایک وکٹ گری توآپ ٹیل اینڈرزسےتوقع نہیں کرسکتے۔