وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کے بطور چیئرمین نادرا تقرر کی منظوری دیدی ۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر بریفنگ دی گئی، ملکی معیشت اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا ۔ جبکہ ترکیہ پارلیمنٹ سے متصل پولیس ہیڈ کوارٹرز پر دہشت گرد حملے کی بھی مذمت کی گئی۔
نگران وفاقی کابینہ نے ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کا عزم دہراتے ہوئے بارہ ربیع الاول کو مستونگ ، ہنگو اور ژوب میں میلاد کے جلوسوں پر حملوں کو سخت الفاظ میں مذمت کی ۔
اجلاس کے اعلامیہ کےمطابق کابینہ نےلیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی ۔ ان کا انتخاب تین مجوزہ ناموں میں سےکیا گیا ۔ اجلاس میں تکامل اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنکل ٹریننگ کمیشن کے مابین سروس لیول کے ترمیمی معاہدے کی بھی منظوری ۔
کابینہ اجلاس میں پشاوریونیورسٹی اور یونیورسٹی ہنگری کے درمیان ایم او یو پر دستخط اور سمٹ بینک لمیٹڈ کا نام بینک مکرمہ لمیٹڈ رکھنےکی بھی منظوری دیدی گئی ۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں پاکستان اور ایکواڈورکے درمیان معاہدے پر مہر تصدیق ثبت کرتے ہوئے دونوں ممالک کے ڈپلومیٹک ، آفیشل اور اسپیشل پاسپورٹ ہولڈرز کو وزیزا سے استثنیٰ دے دیدیا گیا ۔
اجلاس سے خطاب میں نگران وزیراعظم نے کہا پیشہ ورانہ تعلیم اور فنی تربیت کے پروگرامز کو عالمی مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے ، افرادی قوت ہمارا سرمایہ ہے، اسےعصری تقاضوں کےمطابق ہنر کی فراہمی کیلئےجنگی بنیادوں پر کام کیا جائے، ہنرمندوں کیلئےبیرون ملک روزگار کے مواقع بڑھانےکیلئےاقدامات اٹھائے جائیں ۔