قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عماد وسیم بھارت کے خلاف میچ کھیلین گے، ایک دو پلیئرز کی فٹنس دیکھ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گیری کرسٹن کا کہنا تھا کہ توقع ہے بھارت کے خلاف بہتر پرفارمنس دیں گے،بھارت کے خلاف میچ بڑا مقابلہ ہے ،جو دوروز پہلے ہوا اسے بھلاچکے ،اب نیامیچ ہے،فیصلہ سازی میں پھرتی دکھانا ہوگی،نیویارک کی وکٹ پر بلے بازوں کو بہادری دکھانا ہوگی،دونوں ٹیموں کے پاس اچھے بولرز ہیں۔
گیری کرسٹن کا کہنا تھا کہ عماد وسیم بھارت کے خلاف میچ میں دستیاب ہوں گے، ایک دو پلیئرز کی فٹنس دیکھ رہے اس لیے ابھی فائنل الیون کا فیصلہ نہیں ہوا، کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کا اندازہ ہے، ہمیں کنڈیشنز کے مطابق اپنا بہتر کھیل پیش کرنا ہے، اس گیم کے لیےکسی کو جوش دلانے کی ضرورت نہیں، جو دو روز قبل ہوا اس کو بھلا چکے، وہ ہوگیا، اب نیا میچ ہے، ہمیں بطور ٹیم اچھا کھیلنے کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم ترین میچ کل شام ساڑھے سات بجے نیویارک سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کیلئے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ آئی سی سی کی جانب سے میچ کیلئے اضافی ٹکٹیں بھی فروخت کی گئیں ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ فینز میچ سے لطف اندوز ہو سکیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کو امریکہ کے ہاتھوں سپر اوور میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ، سپر اوور محمد عامر کی جانب سے کروایا گیا جس میں انہوں نے 3 وایڈز کیں جس کی وجہ سے 7 اضافی رنز بنے۔