ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 17 ویں میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 36 رنز سے شکست دے دی۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 201رنز بنائے ۔
کینگروز کی جانب سے ٹراویس ہیڈ اور ڈیوڈ وارنر نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا، دونوں بیٹسمینوں نے میدان میں اترتے ہی باولر ز پر لاٹھی چارج شروع کر دیا تاہم ٹراویس 18 گیندوں پر 34 اور ڈیوڈ وانر 16 گیندوں پر 39 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے ۔
آسٹریلیا کے کپتان مچل مارش نے 25 گیندوں پر 35 رنز کی انگ کھیلی جبکہ گلین میکسویل نے 28 رنز بنا کر اپنا حصہ ڈالا ۔ان کے بعد مارکس سٹونس 30رنز اور متھیو ویڈ 16رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے معین علی ، جوفرآرچر، عادل رشید، اور لیام لیونگ سٹون نے ایک ایک کھلاڑی کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ کرس جورڈن نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔
انگلش ٹیم ہدف کے تعاقب میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بناسکی۔