وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز پہنچ کر سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ہے۔
وزیر داخلہ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پہنچے تو سیکرٹری جنرل نے اُن کا خیرمقدم کیا۔محسن نقوی اورانتونیو گوتریس کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموردہشتگردی کےخلاف مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
کئی برس بعد امن مشنزمیں پولیس افسران کی تعیناتی بھی بحال ہوگئی،جلد 128 پاکستانی پولیس افسر اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل ہوں گے،وزیر داخلہ نے یو این سی ٹی ڈی فورس یونٹ کے لئےپاکستان کی معاونت کی پیشکش بھی کردی۔
ملاقات کے دوران اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لیےپاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد بڑھانے پربھی اتفاق کیا گیا۔
محسن نقوی نے اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل کو بتایا کہ پاکستان کی پولیس میں خواتین افسران کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ پولیس میں خواتین افسران کا آنا خوش آئند ہے،وہ بہتر پولیسنگ کرتی ہیں،امن دستے کے لیے خواتین افسران کو بھیجنے پر بھی غور ہوگا۔