پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل یونائیٹڈ نیشنل کنزیومر سپلائرز (یو این ایس سی) کا آٹھویں مرتبہ ایک سال (2025-2026) کی مدت کیلئے 182 ووٹ لے کر رکن منتخب ہو گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سے قبل ایشیا پیسفک کی نشست پر جاپان یو این ایس سی کا غیر مستقل رکن تھا تاہم جنیوا میں ہونے والے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 78 ویں اجلاس میں پاکستان اس نشست پر منتخب ہو گیا ہے اور اس کیلئے بھارت نے بھی پاکستان کی حمایت میں ووٹ دیا ۔
پاکستان کیساتھ ڈنمارک، یونان، پاناما اور صومالیہ اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل کے 5 غیر مستقل نشستوں کے لیے منتخب ہوئے، پانچوں ممالک اس سے پہلے غیر مستقل رکن کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، پاکستان نے 7 بار، پاناما 5، ڈنمارک 4، یونان 2 اور صومالیہ ایک بارغیرمستقل رکن منتخب ہوا، تاہم آج پاکستان مسلسل آٹھویں مرتبہ سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن منتخب ہوا ہے۔
قوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے الیکشن میں افریقی گروپ، ایشیا پیسیفک گروپ، لاطینی امریکن اور کیریبین گروپ سے 5 نشستوں کے لیے ایک ایک امیدوار کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ دو نشستیں مغربی یورپی اور دوسرے گروپ کے لیے ہیں،ہر گروپ کے ممالک نے ایک متفقہ امیدوار چننا ہوتا ہے جسے "کلین سلیٹ" کہا جاتا ہے، پاکستان ایشیا پیسیفک گروپ سے امیدوار تھا۔
یونائیٹڈ نیشنل کنزیومر سپلائر کےاس سال منتخب ہونے والے پانچ نئے اراکین یکم جنوری 2025 کو اپنی نشستیں سنبھالیں گے اور ان کی رکنیت 31 دسمبر 2026 کو ختم ہو جائے گی جس کے بعد وہ دوبارہ منتخب ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا بیان
وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کا مسلسل آٹھویں مرتبہ سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہونا یقیناً قابل فخر لمحہ ہےپاکستان کو 182 ووٹوں کے ساتھ 2025-26 کے لیے اقوام متحدہ کا رکن منتخب ہونا امن اور سلامتی کے لیے ہماری قوم کے عزم کا ثبوت ہے۔
Proud moment as Pakistan receives a resounding 182 votes and is elected to the United Nations Security Council for the term 2025-26. Our election to the Council with such overwhelming support of UN member states at this critical time bears testament to the international…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 6, 2024
شہباز شریف نے کہا کہ ہم عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کریں گے جب کہ اقوام عالم کے درمیان امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے سلامتی کونسل کاغیرمستقل رکن منتخب ہونےپرمبارکباد پیش کی،اور کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کےچارٹرکےساتھ اپنی وابستگی کوبرقراررکھےگا،عالمی امن اورسلامتی کی بحالی کیلئےمؤثرکردارادا کرنےکیلئےپرعزم ہیں،دفترخارجہ اورتمام مشنزکی بہترین انتخابی مہم اورٹیم ورک کی تعریف کرتاہوں۔