نگراں حکومت نے ایک بار پھر سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق حکومت پاکستان نےسہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی 3 روپے 28 پیسےمہنگی کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیاہے۔
نوٹیفیکشن کے مطابق بجلی صارفین پراضافےسے159ارب کااضافی بوجھ پڑےگا۔اضافہ مالی سال2022/23کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیاگیا۔
اضافی وصولیاں صارفین سے آئندہ 6ماہ کی جائیں گی ،وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نیپرا نےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔
SRO 1365(I)-2023 dated 02-09-2023 by Farhan Malik on Scribd
خیال رہے کہ22 ستمبرکو نیپرا کی جانب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست وفاقی حکومت کو بھیجی گئی تھی،بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہونا تھا۔نیپرا کی جانب سے بھیجی گئی درخواست پر اضافے کی صورت میں بجلی صارفین پر 159ارب کا بوجھ پڑے گا۔