حکومت پاکستان کی جانب سے پاک،افغان بارڈر پر مقررشدہ کراسنگ سے کارگو گاڑیوں کو عارضی داخلہ کے اجازت نامہ کے اعلان سے تاجروں اورکنٹینر ڈرائیوروں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا۔
حکومت پاکستان کی جانب سےپاک،افغان تجارت کوفروغ دینےکیلئےیہ اہم قدم اٹھایا گیا ہے،بڑی تعداد میں تجارتی آمدورفت کی بدولت عارضی داخلہ کےدستاویز کے نفاذ سے تجارت کو فروغ ملے گا۔
طورخم بارڈر پےتاجروں اورکنٹینر ڈرائیوروں نے اپنے خِیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس اہم اقدام پرخوشی کا اظہار کیا،یہ بہت اچھا فیصلہ ہے،اس سے ہماری پریشانیاں دور ہو جائیں گی۔
افغان کنٹینر ڈرائیور کا کہنا ہے کہ اس عارضی داخلہ کی اجازت سے دونوں ملکوں کی تجارت کو فائدہ ہوگا۔