ٹی20ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں افغانستان نےفاتحانہ آغاز کرتے ہوئے یوگنڈا کو 125رنز سے شکست دیدی۔
گروپ سی کی دونوں ٹیمیں امریکی ریاست رہوڈ آئیلینڈ کےشہرپروویڈنس میں آمنے سامنے آئیں، یوگنڈا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، افغانستان نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے،
اوپننگ بیٹرز نےشاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 154 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔افغانستان کی جانب سے رحمت اللّٰہ گرباز 76 اور ابراہیم زردان 70 رنز بناکر نمایاں رہے، جبکہ محمد نبی 14 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
افغانستان کے 184 رنز کے جواب میں یوگنڈا کی ٹیم 58 رنز پر ڈھیر ہوگئی،رابنسن نے14اورریاضت علی شاہ نے11رنزبنائے، یوگنڈا کے 9 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی نہ جا سکے۔
فضل حق فاروقی کی کیرئیربیسٹ بولنگ،5وکٹیں حاصل کیں،فضل حق فاروقی نے4 اوورز میں صرف 9 رنز دیکر 5 شکار کئے۔
خیال رہےکہ براعظم افریقہ سے نمیبیا کے بعد یوگنڈا دوسری ٹیم تھی جس نے امریکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔