وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے چیف منسٹر ہمت کارڈ پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی۔
پیر کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت چیف منسٹر ہمت کارڈ پراجیکٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے فیز میں سپیشل افراد کو تین سال کے لئے ماہانہ وظائف دیئے جائیں گے۔
پراجیکٹ کے دوسرے مرحلے میں سپیشل افراد کو 14 قسم کے معاون آلات بھی دیئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ کی جانب سے سپیشل افراد کا وظیفہ بھی 6 ہزار سے ساڑھے 7 ہزار روپے کردیا گیا جس کے بعد 30 ہزار سپیشل افراد کو تین سال تک ماہانہ ساڑھے سات ہزار روپے وظیفہ ملے گا۔
مریم نواز نے وہیل چیئر کے لئے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت بھی کی۔
وزیر اعلیٰ کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سپیشل افراد ہمارے لئے بہت اہم ہیں ہر ممکن معاونت کریں گے۔